نرگس کی تصاویر وائرل کرنے کاکیس 19مارچ کو سماعت کیلئے مقرر

ہفتہ 15 مارچ 2025 15:06

نرگس کی تصاویر وائرل کرنے کاکیس 19مارچ کو سماعت کیلئے مقرر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے اداکارہ نرگس کی بیباک تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے کیس میں اداکارہ نگار چوہدری کی عبوری ضمانت کی درخوات 19 مارچ کو سماعت کے لئے مقرر کردی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر ملزمہ اداکارہ نگار چوہدری کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کریں گے ۔عدالت نے اداکارہ نگار چوہدری کی عبوری ضمانت میں 19 مارچ تک توسیع کررکھی ہے ۔عدالت نے نگار چوہدری کو شامل تفتیش ہونے اور ان کی آوازکی فرانزک کروانے کی ہدایت کررکھی ہے۔