مارک کارنی نے کینیڈا کے 24ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

ہفتہ 15 مارچ 2025 16:16

مارک کارنی نے کینیڈا کے 24ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2025ء)لبرل پارٹی آف کینیڈا کے نئے لیڈر مارک کارنی نے کینیڈا کے 24ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گورنر جنرل میری سیمون نے ان سے حلف لیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل جسٹن ٹروڈو نے گورنر جنرل کو اپنا استعفی پیش کیا۔ نئے وزیرِ اعظم نے اپنی 23 رکنی کابینہ بھی تشکیل دے دی، جس میں 11 خواتین وزرا شامل ہیں۔ مارک کارنی ایسے وقت میں کینیڈا کے سب سے بڑے عہدے پر فائز ہوئے ہیں جب کینیڈا اور امریکا میں تجارتی جنگ جاری ہے۔