موچکوپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسمگل میں ملوث 2ملزمان کوگرفتارکرکے ،600لیٹر ایرانی ڈیزل اور 60پڑیاں گٹکاماوا برآمد کرلیا

ہفتہ 15 مارچ 2025 22:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2025ء) موچکوپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل کی ترسیل اور گٹکا ماوافروشی میں ملوث 2ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے 600لیٹر ایرانی ڈیزل اور 60پڑیاں گٹکاماوا برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پولیس ذرائع کے مطابق گرفتاراسمگلر سردار حب چوکی سے مزدا ٹرک کے خفیہ ٹینک میں 600لیٹر اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل لارہا تھا جبکہ پولیس نے حب ریور روڈ سے عبدالرحمان نامی شخص کو گرفتار کرکے 60پڑیاں گٹکا ماوا برآمدکرلیا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :