سندھ پبلک سروس کمیشن کی جانب سے تحریری امتحان کے نتائج جاری،51امیدوار کامیاب

ہفتہ 15 مارچ 2025 22:54

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2025ء) سندھ پبلک سروس کمیشن کی جانب سے محکمہ بہبود آبادی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (بی پی ایس 17) سمیت دیگر پوسٹس کے لیے تحریری امتحان کے نتائج جاری کر دیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی) نے محکمہ بہبود آبادی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (بی پی ایس 17 )کے تحریری امتحان کے نتائج جاری کردیئے جن میں 51امیدوار کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب محکمہ سوشل ویلفیئر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (بی پی ایس 17) کے نتائج میں مجموعی طورپر 136 امیدوار کامیاب قرار پائے جبکہ محکمہ پارلیمانی امور کے تحت اپیلٹ ٹریبونل سندھ ریونیو ربورڈ میں ریڈر کی پوسٹ کے نتائج کے مطابق مجموعی طورپر 8 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ واضح رہے کہ ایس پی ایس سی نے ان نتائج میں شہری اور دیہی کوٹہ سمیت سندھ میں رائج تمام آئینی تقاضوں کو مدنظر رکھا ہے۔ کامیاب امیدواروں کی فہرست سندھ پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی جاری کر دی گئی ہے، جہاں امیدواروں کے حاصل کردہ مارکس بھی ظاہر کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :