فحش فیشن شو،سری نگر کی عدالت نے منتظمین کو طلب کر لیا

ہفتہ 15 مارچ 2025 23:05

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2025ء)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی ایک عدالت نے 7 مارچ کو گلمرگ میں منعقدہ ایک فحش فیشن شو کے منتظمین کو نوٹس جاری کیا ہے۔ فیشن شو نے متنازعہ علاقے میں غم و غصے کو جنم دیاتھا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سری نگر کی خصوصی مجسٹریٹ عدالت نے شو کے منتظمین فیشن ڈیزائنرز شیوان اور نریش اور ای ایل ای انڈیا ماڈلز کے ایڈیٹر انچیف کو نوٹس جاری کیا۔

فیشن شو کے حوالے سے عالت میں عرضداشت ٹنگمرگ کے رہائشی عادل نذیر خان نے ایڈووکیٹ نوید بخش کے توسط سے دائر کی ہے۔ عدالت نے فیشن شو کی تصویر کشی کرنے والے فوٹوگرافروں کو بھی طلب کیا ہے۔مقوضہ جموںوکشمیر کے معروف سیاستی مقام گلمرگ میں ہونیو الے اس فحش شو کیخلاف علاقے میں سخت ردعمل کا اظہار کیا گیاتھا۔