کولگام میں تین لاپتہ نوجوانوں میں سے دوسرے کی لاش برآمد

اتوار 16 مارچ 2025 14:00

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2025ء)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع کولگام سے گزشتہ ماہ لاپتہ ہونے والے تین نوجوانوں میں سے ایک اور نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقتول کی شناخت شوکت احمد کے نام سے ہوئی ہے جو گزشتہ ماہ پراسرار طورپر لاپتہ ہو گیا تھا۔ اس کی لاش ضلع کولگام کے علاقے ماہ میں ویشو نالہ سے برآمد ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

مقامی لوگوں نے نالے کے قریب لاش دیکھی اور فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا۔ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ تینوں نوجوانوں کو بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ قاضی گنڈ کے علاقے سے گرفتارکیا تھا اور ان میں سے ریاض کی لاش تین روز قبل اسی نالے سے ملی تھی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ قاضی گنڈ سے تین نوجوان ریاض احمد بجاد، اس کا چھوٹا بھائی شوکت احمد بجاد اور تیسرا شخص مختار احمد لاپتہ ہو گئے تھے۔ تینوں کا تعلق راجوری سے ہے جوقاضی گنڈ میں مزدوری کرتے تھے۔

متعلقہ عنوان :