کچھ طاقتیں پاکستان کی سلامتی کے لیے خطر ہ پیدا کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں ، راجہ رضوان نصیب

پیر 17 مارچ 2025 15:27

دھناں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2025ء)سابق امیدوار اسمبلی و ممبر مرکزی مجلس عاملہ مسلم کانفرنس برطانیہ راجہ رضوان نصیب نے کہا کہ جعفر ایکسپریس کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں پاک فوج کے جوان جنہوں نے اپنی جانوں پر کھیل کر آپریشن کامیاب کیا ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں کچھ طاقتیں پاکستان کی سلامتی کے لیے خطر ہ پیدا کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں پاک فوج کی موجودگی میں ایسے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار اسمبلی و ممبر مرکزی مجلس عاملہ مسلم کانفرنس برطانیہ راجہ رضوان نصیب نے اپنے اخباری بیان میں کیا انھو ں نے کہا کہ نہتے معصوم عوام کو نشانہ بنانا بزدلی ہے رمضان المبارک جیسے مقدس ماہ میں بھی معصوم لوگوں کا خون بہانے والے انسان نہیں ہو سکتے ایسے لوگوں کو عبرت کا نشان بناناہو گا معصوم لوگوں کا خون بہانے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں ان لوگوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہو گا ۔