پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 517 پوائنٹس کا اضافہ

پیر 17 مارچ 2025 15:41

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 517 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2025ء)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مثبت رجحان دکھائی دے رہا ہے۔بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 517 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 16 ہزار 53 پر آ گیا۔

(جاری ہے)

آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 16 ہزار 195 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 536 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔