طویل القامت پاکستانی نصیر سومرو انتقال کر گئے

55 سالہ نصیر سومرو کئی ماہ سے پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے

muhammad ali محمد علی پیر 17 مارچ 2025 22:03

طویل القامت پاکستانی نصیر سومرو انتقال کر گئے
شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مارچ2025ء) طویل القامت پاکستانی نصیر سومرو انتقال کر گئے، وہ کئی ماہ سے پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے طویل القامت افراد میں سے ایک اور پاکستان کے سب سے طویل القامت شخص نصیر سومرو پیر کے روز شکارپور میں دنیا سے رخصت ہو گئے۔ 7 فٹ 9 انچ طویل نصیر سومرو کی عمر 55 برس تھی۔

(جاری ہے)

اہل خانہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نصیر سومرو کئی ماہ سے پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے، انہیں سانس لینے میں تکلیف کا سامنا تھا جس کے لیے وہ متعدد بار مختلف ہسپتالوں میں داخل بھی ہوئے تھے۔

گزشتہ برس بھی نصیر سومرو کو کراچی لایا گیا تھا اور وہ نجی ہسپتال میں زیر علاج رہے تھے۔ صحت بہتر ہونے پر وہ آبائی علاقے روانہ ہوگئے تھے۔ تاہم چند ماہ سے ان کی مزید خراب ہوگئی تھی ان کا علاج کیا جا رہا تھا ، اسی دوران وہ پیر کے روز انتقال کر گئے۔ نصیر سومرو کی نماز جنازہ شکار پور میں کل صبح ادا کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :