آصفہ بھٹو زرداری کا رضا دھاریجو سے ان کے بھائی اور غلام مصطفی دھاریجو کے انتقال پر ان کے والد سے اظہارتعزیت

جمعہ 9 مئی 2025 18:57

آصفہ بھٹو زرداری کا رضا دھاریجو سے ان کے بھائی اور غلام مصطفی دھاریجو ..
نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء) خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے جمعہ کو ضلع شہید بینظیر آباد میں تعلقہ قاضی احمد کے گاؤں عبدالحق دھاریجو پہنچ کر پیپلزیوتھ آرگنائزیشن کے سیکریٹری اطلاعات رضا دھاریجو سے ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

بی بی آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ سندھ حکومت کی وزیر صحت عذرا پیچوہو نے بھی سوگواران سے تعزیت کی۔

بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے مرحوم غلام مصطفی دھاریجو کے انتقال پر ان کے والد عبدالحق دھاریجو، والدہ اور بھائیوں غلام مرتضی اور غلام مطہر سے بھی اظہار افسوس کیا ۔بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور سندھ حکومت کی وزیر صحت عذرا پیچوہو نے مرحوم غلام مصطفی دھاریجو کے بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے صبر کے لئے دعا کی ۔