پہلے میچ کے مقابلے آج ٹیم نے بہتر کھیل پیش کیا : سلمان علی آغا

پاور پلے کے بعد ہم نے اچھی باؤلنگ کی، حارث نے اچھی بولنگ کی ، ہمیں باؤلنگ ، بیٹنگ یونٹ کے طور پر پاور پلے میں بہتری لانے کی ضرورت ہے : ٹی ٹونٹی کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 18 مارچ 2025 12:08

پہلے میچ کے مقابلے آج ٹیم نے بہتر کھیل پیش کیا : سلمان علی آغا
ڈیونیڈن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 مارچ 2025ء ) پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے منگل کو یونیورسٹی اوول میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم کی پانچ وکٹوں سے شکست کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
میچ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے گزشتہ میچ کے مقابلے ٹیم کی بہتری کو تسلیم کیا لیکن اہم شعبوں میں بہتر کارکردگی کی ضرورت پر زور دیا۔

سلمان آغا نے کہا کہ "آخری میچ کے مقابلے میں ہم نے آج اچھا کھیل پیش کیا تھا۔ ہم نے بہتر بیٹنگ کی اور ہماری فیلڈنگ شاندار تھی۔

(جاری ہے)

پیچ میں بولنگ اچھی تھی لیکن ہمیں یہاں مختلف باؤنس کو سمجھنے کی ضرورت ہے"۔

انہوں نے مزید کہا کہ "پاور پلے کے بعد ہم نے اچھی باؤلنگ کی، حارث نے اچھی بولنگ کی تاہم ہمیں باؤلنگ یونٹ اور بیٹنگ یونٹ کے طور پر پاور پلے میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

"
اتوار کو پہلا T20I نو وکٹوں سے ہارنے کے بعد پاکستان دوسرے معرکے میں ایک بار پھر مشکلات کا شکار ہوا، بارش سے متاثرہ میچ میں بیٹنگ کے لیے آنے کے بعد 135 رنز کا دفاع کرنے میں ناکام رہا۔