Live Updates

بنگلا دیشی ٹیم کی وائٹ بال سیریز کیلئے مئی میں پاکستان آمد شیڈول

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تین 20 اور تین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے

منگل 18 مارچ 2025 13:53

بنگلا دیشی ٹیم کی وائٹ بال سیریز کیلئے مئی میں پاکستان آمد شیڈول
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2025ء)بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم وائٹ بال سیریز کھیلنے کیلئے مئی میں پاکستان آئے گی۔پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تین 20 اور تین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے اختتام کے بعد یہ سیریز کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی بنگلا دیش کی ٹیم پاکستان آئی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کھیلے گئے تھے۔دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز کے درمیان مئی میں سیریز منعقد کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے، پی ایس ایل ایڈیشن 10 کے بعد دونوں ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات