گورنمنٹ بوائز انٹر کالج دیوی گلی میں سٹاف کی کمی ، عوام کا شدید تحفظات کا اظہار

کالج میں لیکچرز کی چار اور سینئر ٹیچر کی ایک پوسٹ عرصہ دراز سے خالی ،محکمہ تعلیم کالجز نہ پی ایس سی اور نہ ہی ایڈھاک تقرریاں کر رہا ہے ادارہ کا تعلیمی ماحول بری طرح متاثر ہو رہا ہے ، فوری طور پر سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے ، عوام علاقہ کا مشترکہ اجلاس سے خطاب

منگل 18 مارچ 2025 17:13

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2025ء)گورنمنٹ بوائز انٹر کالج دیوی گلی میں سٹاف کی کمی ، عوام کا شدید تحفظات کا اظہارتفصیلات کے مطابق عوام علاقہ دیوی گلی کا اجلاس ،جس میں گورنمنٹ بوائز انٹر کالج دیوی گلی میں سٹاف کی کمی پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئیمقررین نے کہا کہ بوائز انٹر کالج دیوی گلی دو یونین کونسلز کا واحد کالج ہے اور اس ادارہ میں لیکچرز کی چار اور سینئر ٹیچر کی ایک پوسٹ عرصہ دراز سے خالی پڑی ہیں محکمہ تعلیم کالجز نہ پی ایس سی اور نہ ہی ایڈھاک تقرریاں کر رہا ہے جس سے ادارہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے لیکن اس صورت حال کو مزید برداشت نہیں کیاجائے گا۔

اجلاس سے چیئرمینیونین کونسل اکھوڑبن سردار اختر چیئرمین یونین کونسل بھانتینی چوہدری عبدالصبور سردار عبدالحمید صدر انجمن تاجران دیوی گلی سابق چیئرمین سردار سرور خان سیاسی سماجی رہنما سردار عتیق الرحمن اور سردار سید اکبر خان نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے مقررین نے کہا کہ وزیر اعظم ازادکشمیر وزیر تعلیم کالجز وزیر ٹیوٹا و حلقہ ایم ایل اے اور سیکٹری تعلیم کالجز سے اپیل کرتے ہیں کہ فوری طور پر ادارہ کی سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کا بندوبست کریں ورنہ عوام علاقہ اجتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے شرکائاجلاس نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے بھی اپیل کہ آئے روز کے سٹے ارڈرز اور پھر برسوں تک کوئی فیصلہ نہ ہونا نے بھی محکمہ تعلیم کے نظام کو مفلوج کر رکھا ہے اور اس سے عوام کے اندر عدالت کا منفی تاثر ابھر رہا ہے عام عوام یہ کہہ رہی ہے کہ جج وکلا کو اکوموڈیٹ کرنے کے لیے سٹیارڈرز دے رہے ہیں اور تاریخوں پر تاریخیں دے کر انکو فاہدہ دے رہے ہیں۔