روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 9.700 ارب ڈالرسے تجاوز

منگل 18 مارچ 2025 17:33

روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2025ء) روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 9.700 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ستمبر 2020 سے لے کر فروری 2025 تک کی مدت میں سمندر پار پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے 9.768 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جن میں سے 6.184 ارب ڈالر مقامی طور پر استعمال ہوا جبکہ 1.720 ارب ڈالر دوبارہ ارسال کیا گیا۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں نے اب تک ملک میں 1.387 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ سمندر پار پاکستانیوں نے روایتی نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں 459 ملین ڈالر، نیا پاکستان اسلامی سرٹیفکیٹس میں 860 ملین ڈالر اور روشن اکویٹیز میں 59 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔\932