کمالیہ، میرے والد کا مشن ہی ہماری سیاست کا منشور ہے،ہمارے خاندان نے روزگار تعلیم اور عوامی فلاح کے کئی منصوبے دیئے ہیں ، حیدر علی خان کھرل

منگل 18 مارچ 2025 17:54

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2025ء) سابق امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 107 حیدر علی خان کھرل نے کہا ہے کہ میرے والد سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات خالد احمد خان کھرل کا مشن ہی ہماری سیاست کا منشور ہے ۔ کمالیہ اور پیرمحل میں ہمارے خاندان نے روزگار تعلیم اور عوامی فلاح کے کئی منصوبے دیئے ہیں ۔ علاقے کی کئی دہائیوں سے خدمت کا ہمارے بزرگوں کو اعزاز حاصل ہے ۔

(جاری ہے)

سچ اور وعدے کی پاسداری انتقامی سیاست سے دور علاقے کی خدمت ہمارا شیوہ تھا اور ہمیشہ رہے گا ۔ میری والدہ بیگم عذرا خالد کھرل کے سکولز نے علاقے میں ہزاروں بیٹیوں کو تعلیم یافتہ اور ہنر مند بنایا ۔ کئی دہائیوں پہلے ہمارے بزرگوں کا شروع کیا ہوامشن علاقے کی تعمیر و ترقی کا انشااللہ دیانتداری سے آگے بڑھائیں گے ۔ اس موقع پر رانا اسرار احمد خاں ، حافظ شیخ رضوان انجم ، محمد ریاض منہاس ، شریف گجر ودیگر افراد بھی موجود تھے۔