سردارعتیق کا لسڈنہ اور گلوپر میں پیش آنیوالے حادثے پر اظہار افسوس

منگل 18 مارچ 2025 18:06

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2025ء)آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیراعظم سردارعتیق احمدخان نے لسڈنہ اور گلوپر میں پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔اس وقت آزادکشمیر کی تمام شاہرات پرسیفٹی والز نہ ہونے کے باعث آئے روز حادثات رونما ہورہے ہیں حکومت آزادکشمیر کی تمام شاہرات پرسیفٹی والز کی تعمیر کیلئے فنڈز مختص کرے تاکہ حادثات میں کمی واقع ہوسکے۔

اس وقت سیفٹی والز کی عدم تعمیر کے باعث آزادکشمیر میں سینکڑوں حادثات ہوچکے ہیںاور قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئی ہیں ۔سڑکات کی ری کنڈیشن ناگزیر ہے۔اس کے علاوہ کھٹارہ گاڑی پر بھی پابندی لگائی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جاںبحق اور زخمی ہونے والوں کو حکومت فوری طور پرمعاوضہ جات کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے اور زخمیوں کے علاج معالجہ مفت کیاجائے ہماری حکومت میں 24گھنٹوں کے اندر آفات سماوی اور حادثات سے ہونے والے متاثرہ خاندانوں کومعاوضہ جات کی فراہمی کو یقینی بنایاگیا ۔انہوں نے کہا کہ کوسٹر اور ٹیوٹا کے گہرئی کھائی میں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس ہے، حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔