نوشہرہ خیرآباد جہانگیرہ جی ٹی روڈ پر کنڈ موڈ کے قریب تیزرفتار ڈیمپر ٹرک بے قابو ہوکر موٹرسائکل پر چڑھ گیا

منگل 18 مارچ 2025 23:35

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2025ء)نوشہرہ خیرآباد جہانگیرہ جی ٹی روڈ پر کنڈ موڈ کے قریب تیزرفتار ڈیمپر ٹرک بے قابو ہوکر موٹرسائکل پر چڑھ گیا۔پولیس کے مطابق المنارک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 22سالہ ماں اور شیرخوار ایک سالہ بچہ ڈیمپر ٹرک تلے آنے سے موقعہ پر جاںبحق‘ والد شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جابحق خاتون اور اس کے بچے کی نعیشیں پوسٹ مارٹم کے لیے قاضی حسین احمد میڈئکل کمپلکس نوشہرہ منتقل کردی گئی،پولیس نے ڈیمپر ٹرک نمبر E-2902سوات کے ڈرائیور کو موقعہ سے فرار ہوتے ہوئے گرفتارکرلیا۔

ایس ایچ او تھانہ آکوڑہ خٹک اشفاق خان کے مطابق جابحق 22سالہ آریبہ بی بی اور ان کا شیرخوا ر ایک سالہ بچہ محمد ریان شامل ہیں جبکہ ان کا والد محمد قاسم حادثہ میں زخمی ہوا موٹرسائکل مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔بدقسمت خاندان خیبرآباد سے والدین کو ملنے شیدو گلبہار جارہے تھے۔تھانہ آکوڑہ خٹک میں مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔