ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کا تحصیل ڈسکہ کا دورہ،گندم کی فصل کا معائنہ کیا

بدھ 19 مارچ 2025 17:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2025ء) ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع)سیالکوٹ ڈاکٹر رانا قربان علی خان نے تحصیل ڈسکہ کے مختلف دیہاتوں کا دورہ کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع)نےتحصیل ڈسکہ کے مرکز آڈھا میں قائم محکمہ کے دفترمیں کسانوں سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مختلف دیہاتوں میں محکمہ کی جانب سے پوائنٹس آف سیل ڈیوائسز کے نفاذ، نرخ اور سٹاک کی دستیابی کے حوالے سے کھاد ڈیلرز کی دکانوں سمیت درخواست گزار کسانوں کی گندم کی فصل کا معائنہ کیا ۔

بعد ازاں انہوں نے تحصیل ڈسکہ کے مختلف بازاروں میں نرخوں اور سٹاک کی دستیابی کے حوالے سے کھادوں کے ڈیلرز کی دکانوں کی نگرا نی کی۔انہوں نے محکمہ کے سہولتی مراکز میں پنجاب کسان کارڈ رجسٹریشن ڈرائیو اور کسان کارڈز کی تقسیم کے بارے میں کسانوں سے ملاقات کی اور انہیں کسان کارڈ، گندم کی نگہداشت بارے آگاہی فراہم کی۔

متعلقہ عنوان :