بہار یہ گوبھی کی بہتر پیداوار کیلئے متوازن کھادوں کا استعمال ضروری ہے،محکمہ زراعت

بدھ 19 مارچ 2025 17:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2025ء) ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول محکمہ زراعت سیالکوٹ ڈاکٹرمقصود احمد نے کہا کہ بہار یہ گوبھی سے فی ایکڑ زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے متوازن کھادوں کا استعمال ضروری ہے۔ بہار یہ گوبھی کی کاشت مارچ کے آخر تک کی جاتی ہے۔ اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےبتایا کہ کہ گوبھی کے کاشتکار ہائبرڈ اقسام کے لئے کمزور زمین میں بوقت بوائی تین بوری ڈی اے پی اور دو بوری ایس او پی بمعہ ایک چوتھائی بوری یوریا استعمال کریں۔

(جاری ہے)

درمیانی زمین کے لئے اڑھائی بوری ڈی اے پی اور ڈیرھ بوری ایس او پی جبکہ زرخیز زمین میں بوقت بوائی دو بوری ڈی اے پی اور ایک بوری ایس او پی استعمال کریں۔ گوبھی کی عام اقسام کے لئے بوقت بوائی کمزور زمین میں اڑھائی بوری ڈی اے پی اور ڈیرھ بوری ایس او پی جبکہ درمیانی زمین میں ڈیڑھ بوری ڈی اے پی اور ڈیرھ بوری ایس او پی ، اس کے علاوہ زرخیز زمین میں ڈیڑھ بوری ڈی اے پی اور ایک بوری ایس او پی استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ متوازن کھادوں کے استعمال سے گوبھی کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے۔ کاشتکار اپنے دستیاب بجٹ کے مطابق گوبھی کی متوازن کھادوں کے استعمال کے لئے موبائل ایپ کھا د حساب سے بھی راہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :