وزیر اطلاعات آزاد کشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ کی نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

بدھ 19 مارچ 2025 17:42

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2025ء) وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نومنتخب صدر اظہر جتوئی،سیکرٹری جنرل نیئر علی سمیت تمام نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے تہنیتی پیغام میں وزیر اطلاعات نے اس امید کا اظہار کیا کہ نیشنل پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران صحافتی اقدار کی سربلندی، عوامی مسائل اور تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے سمیت صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے اپنا بھرپور کردار جاری رکھیں گے۔