صحافی اپنے فرائض ذمہ داری اور احسن طریقہ سے سر انجام دے رہے ہیں، سردارالٰہی بخش

بدھ 19 مارچ 2025 22:11

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2025ء)سکھر کی نامور سماجی و سیاسی شخصیت سردار الٰہی بخش عرف انیل بھٹی نے کہا ہے کہ صحافی اپنے قلم سے اور کیمرہ مین اپنے کیمرے کی آنکھ سے معاشرتی برائیوں کے خاتمہ اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے بلا خوف و خطر اپنے فرائض ذمہ داری اور احسن طریقہ سے سر انجام دے رہے ہیں، صحافیوں کو حق و صداقت کا علم بلند کرنے میں بڑے مسائل اور مشکلات کا سامنا ہیکیمرہ مین اور فوٹو گرافرزکو صحافتی خدمات پر سلام پیش کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں آزادی صحافت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز کیمرہ مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن (پریس کلب) سکھر کے دفتر کے دورے کے موقع پر کیمرہ مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن (پریس کلب) سکھر کے عہدے داروں و ممبران سے گفتگو کے دوران کیا ، دورے کے موقع پر کیمرہ مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن (پریس کلب) سکھر صدر جاوید گھنیو، سنیئر نائب صدر راجہ شاہد شیخ ، نائب صدر اشفاق کھوسو ، جنر ل سیکریٹری صلاح الدین سمیجو ، بخش علی پھلپوٹو ، محمد علی سولنگی ، عمران شیخ ، مرتضیٰ سمیجو ، عبدالرزاق سولنگی ، عدنان شیخ، حمید گل ،محمد عامر شیخ سمیت دیگر ممبران موجود تھے ، دورے کے موقع پر سکھر کی نامور سماجی و سیاسی شخصیت سردار الاہی بخش عرف انیل بھٹی نے صحافتی خدمات کے اعتراف میں عہدے داروں و ممبران کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاشرتی برائیوں کی عکاسی اور اسکے خاتمے کے لیے میڈیا کا کردار قابل ستائش ہے۔