کسان جرمینیشن کے ایشو کو حل کرنے کے لئے سیڈ کی کوانٹٹی بڑھائیں، ڈاکٹر جہانزیب فاروق

بدھ 19 مارچ 2025 22:14

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2025ء) ڈاکٹر جہانزیب فاروق پرنسپل سائنٹسٹ کاٹن ایوب ایگری کلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ فیصل آباد نے کپاس کی اگیتی کاشت کے حوالے سے کاشکار بھائیوں کو اہم پیغام دیتے ہوئے کہاکہ کسان جرمینیشن کے ایشو کو حل کرنے کے لئے سیڈ کی کوانٹٹی بڑھائیں۔ انہوں نے کاٹن فیلڈ ایوب ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں ’’اے پی پی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ نے اس سال اچھی کوالٹی،زیادہ پروڈکشن اور کم مسائل والی اگیتی کپاس کی کاشت کے لئے پنجاب میں 10 لاکھ ایکڑ ٹارگٹ مختص کیا ہے تاکہ اس 10 لاکھ ایکڑ سے کپاس کی اچھی پیدوار حاصل کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے لئے ادارے نے ارلی کاٹن کے حوالے سے بہت سارے تجربات بھی کئے ہیں اور سیڈ پروڈکشن بلاکس بھی لگائے ہیں جن کا مقصد ریسرچ کے نتیجے میں اچھی سے اچھی پیدوار کا حصول ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کاشکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا چونکہ شروع میں ٹمپریچر ذرا کم ہوتا ہے اس لئے بہت سارے کسانوں کو سیڈ کی جرمینیشن کا ایشو بن جاتا ہے لہٰذا جرمینیشن کے اس ایشو کو ایڈریس کرنے کے لئے سیڈ کی کوانٹٹی بڑھائیں یعنی اگر سیڈ 5 کلو لگا رہے ہیں تو اسکی بجائے 6 کلو لگائیں اور جرمینیشن کو دیکھتے ہوئے مثلاً اگر ایک ہول میں 80 پرسنٹ جرمینیشن بھی ہے تو ایک ہول میں 5 سے 6 سیڈ فنجیسائیڈ سے ٹریٹ کر کے استعمال کریں۔

فنجیسائیڈ سے ٹریٹ کرنے سے کوئی بھی سائل بون یا سیڈ بون ڈزیز سے پود ے کی نہ صرف پروٹیکشن ہوگی بلکہ گروتھ بھی بہت اچھی ہوگی۔ڈاکٹر جہانزہیب فاروق نے مزید کہا کہ جن کسانوں کے سرسوں کے بعد کھیت فارغ ہیں وہ 10 لاکھ ایکڑ کا ٹارگٹ مکمل کرنے کے لئے جلد سے جلد اپنی کپاس کی اگیتی کاشت مکمل کریں اور ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :