لاہور پریس کلب میں محفل نعت رسول مقبول ،افطار ڈنر کا اہتمام

بدھ 19 مارچ 2025 21:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2025ء)لاہور پریس کلب میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں معزز ممبران کے لئے محفل نعت رسول مقبول اور افطار ڈنر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ محفل میں ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکامحفل میں 2 عمرہ کے ٹکٹ تقسیمِ کئے گئے۔ محفل میں لاہور کے نامور نعت خواں حضرات نے حضور اقدس کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔

(جاری ہے)

کونسل ممبر حافظ عادل کے پانچ سالہ صاحبزادے ابراہیم عادل نے عمرہ کے لئے قرعہ اندازی پرچیاں نکالیں اور کونسل ممبران عمیر صابر جٹ اور مصباح کوثر بذریعہ قرعہ اندازی ٹکٹ کے حقدار قرار پائے۔ سیکرٹری زاہد عابد،فنانس سیکرٹری سالک نواز، ممبر گورننگ باڈی رانا شہزاد،سابق نائب صدر امجد عثمانی، سینئر صحافی رانا خالد قمراور حافظ عادل نے خوش قسمت ممبران کے ناموں کا اعلان کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری زاہد عابد نے سینئر کونسل ممبر خالد قمر کی کاوش کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اس طرح کے پروگرام مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔