فیصل آباد۔ ٹریفک حادثہ میں 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی

بدھ 19 مارچ 2025 22:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2025ء) ٹریفک حادثہ میں 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ ستیانہ روڈ پر جسو آنہ بنگلہ کے قریب دو موٹر سائیکل سواروں کا آپس میں تصادم ہوا۔ اور پیچھے سے کار نے گرنے والے مضروبین کو روند ڈالا۔

(جاری ہے)

حادثہ میں 2 افراد 39 سالہ آسیہ بی بی زوجہ یعقوب اور 25 سالہ ابو بکر ولد ذوالفقار ساکنین 28 گ ب جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ میں 35 سالہ قمر عباس ولد مشتاق سکنہ 26 گ ب شدید زخمی ہوا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر مضروب کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹی۔ ایچ۔ کیو۔ ہسپتال جڑانوالہ شفٹ کر دیا۔ دو مضربین کی ڈیڈ باڈیز ضروری کاروائی کے بعد تھانہ روڈالہ منڈی کے حوالے کر دیں۔