چیمپئنز ٹرافی، بھارتی بورڈ کا فاتح سکواڈ کے لیے کروڑوں روپے کی انعامی رقم کا اعلان

پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالے ایونٹ کے فائنل میں روہت الیون نے کیویز کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی تھی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 20 مارچ 2025 11:28

چیمپئنز ٹرافی، بھارتی بورڈ کا فاتح سکواڈ کے لیے کروڑوں روپے کی انعامی ..
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 مارچ 2025ء ) بھارت کے سٹار کرکٹر روہت شرما کی کپتانی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء جیتنے والی بھارتی ٹیم کیلئے بورڈ نے بڑی انعامی رقم کا اعلان کردیا۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کیلئے 58 کروڑ بھارتی روپے ( پاکستانی روپوں میں 1 ارب 88 کروڑ 21 لاکھ سے زائد) انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

 
بھارتی بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ انعامی رقم کو کھلاڑیوں، کوچنگ اور سپورٹ اسٹاف کے علاوہ سلیکشن کمیٹی کے اراکین میں بھی تقسیم کی جائے گی۔ 
انعامی رقم کے اعلان کے موقع پر بی سی سی آئی کے صدر روجر بنی نے کہا کہ آئی سی سی ایونٹ جیتنا خاص لمحہ تھا، انعام کا مقصد کھلاڑیوں سمیت سپورٹ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ انکی محنت کو تسلیم جاسکے۔

 
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم نے ناقابل شکست رہتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
ابتدائی گروپ راؤنڈ میں بھارت نے بنگلادیش، پاکستان اور نیوزی لیںڈ کو شکست دی اور سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو ہرایا اور بعد ازاں کیویز کو فائنل میں بھی شکست سے دوچار کرکے 12 سال بعد تیسری بار ٹرافی اپنے نام کی۔

متعلقہ عنوان :