Live Updates

قومی ٹیم جولائی میں بنگلادیش کا دورہ کرے گی

یہ فیوچر ٹور پروگرام سے ہٹ کر سیریز پلان کی گئی ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 20 مارچ 2025 11:35

قومی ٹیم جولائی میں بنگلادیش کا دورہ کرے گی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 مارچ 2025ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم جولائی میں وائٹ بال سیریز کے لیے بنگلادیش کا دورہ کرے گی۔ 
ذرائع کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے معاملات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے دوران سربراہ بنگلا دیش بورڈ کے دورے میں سیریز پر بات ہوئی تھی۔ 
یہ فیوچر ٹور پروگرام سے ہٹ کر سیریز پلان کیا گیا ہے۔

 
واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم مئی میں وائٹ بال سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں تین ٹی ٹوئنٹی اور اتنے ہی ون ڈے میچز شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

 

یہ سیریز 11 اپریل سے 18 مئی تک شیڈول پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کے اختتام کے بعد منعقد ہوگی۔ 
چیمپئنز ٹرافی کے لیے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین، فاروق احمد کے دورہ پاکستان کے دوران حالیہ بات چیت کے بعد، دونوں بورڈز نے مئی میں سیریز کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

 
بنگلا دیش نے اس سے قبل گزشتہ سال دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں اس نے 2-0 سے کامیابی حاصل کی تھی۔                                                                                                                                   
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات