Live Updates

پی ایس ایل 10 کی منفرد ٹرافی کی ملتان میں رونمائی

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹرافی کی رونمائی‘ مذہبی و روحانی پیشوا حضرت شاہ رکن عالم کے مزار پر لیجا کر رکھا گیا

جمعرات 20 مارچ 2025 17:14

پی ایس ایل 10 کی منفرد ٹرافی کی ملتان میں رونمائی
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2025ء)پی ایس ایل سیزن 10 کی ٹرافی ملتان پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کی منفرد اور چمچماتی ٹرافی دی ''لومینارا’’کا پاکستان کے مختلف شہروں کا سفر جاری ہے،پی ایس ایل سیزن10 ٹرافی کی مختلف شہروں میں رونمائی کروائی جا رہی ہے،کراچی، حیدر آباد اور لاہور کے بعد گزشتہ روز پی ایس ایل 10 ٹرافی ملتان پہنچی، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹرافی کی رونمائی کروائی گئی۔

(جاری ہے)

جس کے بعد ٹرافی کو معروف مذہبی و روحانی پیشوا حضرت شاہ رکن عالم کے مزار پر لیجا کر رکھا گیا،جہاں شائقین کرکٹ نے ٹرافی کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔ٹرافی ترین اکیڈمی بھی لے جائی گئی،جہاں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم بھی ٹرافی کے ساتھ موجود رہے،ٹرافی رونمائی میں کثیر تعداد میں بچوں نے بھی شرکت کی، جنہوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔واضح رہے کہ دنیا کی مقبول ترین کرکٹ لیگز میں سے ایک پاکستان سپر لیگ کے دسویں سیزن کا میلہ آئندہ ماہ سجنے کو تیار ہے۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات