ایس آئی ایف سی کی معاونت سے گوادر فری زون میں برآمدات کا آغاز

جمعرات 20 مارچ 2025 22:25

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2025ء)ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے باعث گوادر فری زون میں پوٹاشیم سلفیٹ کھاد کی برآمدات کا آغاز ہوگیا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے کمپنی "ایگ وین پرائیویٹ لمیٹڈ" کو سالانہ 10 ہزار ٹن یا 50 فیصد پیداوار برآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔اس فیصلے سے سرمایہ کاروں کی گوادر فری زون میں دلچسپی میں اضافہ متوقع ہے۔

(جاری ہے)

2025 تک ایگ وین پلانٹ کی برآمدات 7 ملین ڈالر تک پہنچنے کی امید ہے، جبکہ مزید منظوری کی صورت میں آئندہ 2 سے 3 سال میں برآمدات 80 ملین ڈالر تک بڑھنے کا امکان ہے۔حکومت نے فری زون کی ترقی کے لیے موثر ضابطہ کاری یقینی بنانے کا عزم کیا ہے، جبکہ ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے برآمدی کاروبار کے فروغ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ چمڑے اور معدنیات کی پراسیسنگ سمیت دیگر صنعتوں کی جانب سے بھی گوادر میں سرمایہ کاری کے امکانات روشن ہو رہے ہیں۔