لاڑکانہ پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد

جمعرات 20 مارچ 2025 23:32

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2025ء) لاڑکانہ پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چودھری نے بتایا کہ تھانہ رحمت پور کی حدود پیر مراد شاہ والے علاقے میں گشت پر معمور پولیس نے واردات کی نیت سے کھڑے ڈاکوؤں کو ان کے ناپاک مقاصد میں ناکام بنا دیا، مقابلے کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں پولیس نے ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت عبدالرزاق ولد گل خان لولائی رہائشی رتوڈیرو کے طور پر ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق زخمی ڈاکو سنگین نوعیت کی وارداتوں اور مقدمات میں ملوث ہے جبکہ فرار ڈاکوؤں کی گرفتاریوں کے لیئے پیر مراد شاہ والے علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا، جلد فرار ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹھڑے میں لایا جائے گا۔