بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاڑکانہ نے نویں اور دسویں کلاس کے امتحانات کا نیا شیڈول جاری کردیا

جمعرات 20 مارچ 2025 23:33

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2025ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاڑکانہ نے نویں اور دسویں کلاس کے امتحانات کا نیا شیڈول جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

بورڈ کے طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق نویں اور دسویں کلاسوں کے سالانہ تھیوری امتحانات 8 اپریل 2025ء سے شروع ہونگے، اس سلسلے میں پرچوں کا ٹائم ٹیبل بھی جاری کیا گیا ہے اور امتحانی مراکز بھی مقرر کیے گئے ہیں، 8 اپریل کو پہلا پرچہ نویں کلاس کا ہوگا۔

دونوں کلاسز کے امتحانات 17 اپریل 2025ء تک جاری رہیں گے، تمام طلباء اور طالبات کو ہدایات کی گئی ہے کہ وہ پیپر شروع ہونے سے آدھا گھنٹا پہلے امتحانی مراکز میں رپورٹ کریں، اپنے امتحانی سلپس اور انرولمنٹ کارڈ ساتھ لائیں۔ اپنے قلم، پنسل اور دیگر سامان امتحانات میں لے کر آئیں جبکہ امتحانی مراکز میں موبائل فون لانے پر مکمل پابندی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :