ہری پور،پولیس کی علماء کرام سے میٹنگ،مساجد کی سیکیورٹی اور امن و امان کے امور پر بات چیت کی

جمعرات 20 مارچ 2025 19:50

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2025ء) ہری پور پولیس نے علماء کرام سے میٹنگ کا انعقاد کر کے مساجد کی سیکیورٹی کے امور پر بات چیت کی،ڈسڑکٹ پولیس آفیسر ہری پور فرحان خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی غازی راجہ محمد بشیر اور ڈی ایس پی سرکل صدر شاہ جہان خان نے علماء کرام سے میٹنگ کا انعقاد کیا جس کے دوران رمضان المبارک میں مساجد کی سیکیورٹی اور دیگر امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس افسران نے علماء کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہری پور پولیس امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے رمضان المبارک میں مساجد کی سیکیورٹی کو مزید موثر بنانے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے۔رمضان المبارک کے آخری ایام میں علماء کرام اپنے منبر کے ذریعے عوام الناس کو ہوائی فائرنگ،چوری و ڈکیتی کی روک تھام کےحوالے سے آگاہی دیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں بروقت مقامی پولیس کو اطلاع دیں۔اس موقع پرشرکاء نے پولیس سے اپنے تعاون کی مکمل یقین دہانی کروائی۔