سابق ایم این اے حافظ حسین احمد کی وفات ایک عظیم سانحہ ہے، ان کی علمی، دینی اور سیاسی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی

جمعرات 20 مارچ 2025 21:50

ذ*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2025ء)امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان نے کہا کہ سابق ایم این اے حافظ حسین احمد کی وفات ایک عظیم سانحہ ہے، ان کی علمی، دینی اور سیاسی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔وہ ایک نڈر، بے باک اور حق گو عالمِ دین تھے، جنہوں نے ہر دور میں حق اور سچ کی ترجمانی کی۔

(جاری ہے)

حافظ حسین احمد کی دینی جماعتوں کے لیے قربانیاں اور خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، وہ ہمیشہ اتحاد اور یکجہتی کی علامت رہے۔

ان کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا ہے، وہ مدتوں پر نہیں ہوسکے گا، اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے . وہ نہ صرف ایک بہترین سیاسی رہنما تھے بلکہ متحدہ مجلس عمل کی دور میں بھی انہوں نے تاریخی کردار ادا کیا ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبرِ جمیل نصیب کرے

متعلقہ عنوان :