کوہاٹ ،پولیس چیک پوسٹ مسلم آباد پر نامعلوم شرپسندوں کاحملہ ناکام بنادیاگیا

مقامی لوگ بھی پولیس کی مددکیلئے پہنچی ،کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

جمعرات 20 مارچ 2025 22:40

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2025ء)کوہاٹ کی حدود میں انڈس ہائی وے پر واقع پولیس چیک پوسٹ مسلم آباد پر نامعلوم شرپسندوں نے فائرنگ کی جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے شرپسندوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔

(جاری ہے)

ابتدائی اطلاع کے مطابق جمعرات کی شام نامعلوم شرپسندوں نے پولیس چیک پوسٹ مسلم آباد پر فائرنگ کی۔ بتایا جاتا ہے کہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جوابی کارروائی کی۔ اطلاعات کے مطابق وہاں کے مقامی لوگ بھی پولیس کی مدد کیلئے پہنچ گئے جس پر حملہ آور فرار ہوگئے ۔ فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ عنوان :