بھارت میں ذات پات کا نظام دنیا میں سب سے قدیم ہے،رپورٹ

مودی حکومت مذہبی اقلیتوں کے خلاف ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کو استعمال کر رہی ہے

جمعہ 21 مارچ 2025 13:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2025ء)بھارت میں آر ایس ایس کی حمایت یافتہ مودی حکومت اقلیتوں کے خلاف ظلم و جبر کا نشانہ بنانے کیلئے ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کو استعمال کررہی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نسلی امتیاز کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر مودی کی ہندوتو حکومت بھارت میں نسلی بنیادوں پر تقسیم اور نفرت کو بڑھکا رہی ہے ۔

بھارت میں مذہبی اقلیتوں خصوصا مسلمانوں کے خلاف نسلی برتری اور نفرت انگیز تقاریر مودی حکومت کے دور میں ریاستی پالیسی بن چکی ہیں۔ بھارت میں ذات پات کا نظام دنیا میں سب سے قدیم ہے ۔جدید دور میں بھی بھارت میں ذات پات کا قدیم ترین نظام جاری ہے جو کہ مذہبی اقلیتوں کے ساتھ عدم مساوات اور بے انصافی پر مبنی ہے ۔

(جاری ہے)

بھارت میں اونچی ذات کے ہندو دلتوں ، مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کا مسلسل استحصال جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

متعدد بین الاقوامی رپورٹوں میں تصدیق کی گئی ہے کہ بی جے پی حکومت نے بھارت میں مسلمانوں ، دلتوں ، مسیحیوں اور سکھوں کی زندگیاں اجیرن بنادی ہیں۔ ہندوتوا نظریہ کے زیر اثر بی جے پی لیڈر کھلے عام مسلمانوں کی نسل کشی کے اعلانات کرتے ہیں ۔ مودی کے فسطائی نظریہ کی وجہ سے کشمیریوں کو مسلسل امتیازی سلوک اور ظلم و تشدد کا سامنا ہے اور بھارت کو مودی حکومت کے تحت ایک نسل پرست ریاست قراردیاگیاہے جہاں مذہبی اقلیتوں کو مسلسل نشانہ بنایا جارہاہے۔