مقبوضہ کشمیر میں غیر ریاستی افراد کو زمینیں الاٹ کر کے ریاست کی ڈیمو گرافی کو تبدیل کرنے کی کوششیں جاری ہیں،عمران الرحمن بھٹی ایڈووکیٹ

جمعہ 21 مارچ 2025 13:38

دھناں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2025ء)جموں کشمیر محاذ راے شماری کے سیکرٹری جنرل عمران الرحمٰن بھٹی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں غیر ریاستی افراد کو زمینیں الاٹ کر کے ریاست کی ڈیمو گرافی کو تبدیل کرنے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ پاکستان کی طرف سے بھی اس معاملے پر مجرمانہ خاموشی برتی جا رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق سری لنکن کرکٹر متلی دھرن کو مقبوضہ کشمیر میں زمین کی الاٹمنٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مظفر آباد میں باندھے ہو کٹھ پتلی حکمرانوں سے تو ردعمل ظاہر کر نے کی کو ی تصور نہیں ہے انہیں سب اچھا دکھائی دے رہا ہے کیونکہ یہ اپنی آ نکھوں سے نہ دیکھ سکتے ہیں اور نہ اپنے دماغ سے سوچ کر اپنی زبان کو حرکت دے سکتے ہیں ان کی مثال اس گائے کی سی ہے کہ چاہے وہ کھونڈے کے ساتھ بندھی رہے چاہے اسے چور کھول کر لے جاہیں اسی قیمت پر انہیں مظفر آباد کی کرسی دی جاتی ہے جبکہ دھرتی ماں کے محب وطن سپوت اپنی قومی آ زادی اور خود مختاری کے لیے آ واز بلند کرتے رہیں گے