Live Updates

رمضان المبارک میں بھی بوگس کیسز میں پیشیاں بھگت رہے ہیں‘ مسرت جمشید چیمہ

فسطائیت کے باوجود عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں ، کھڑے رہیں گے‘ میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 22 مارچ 2025 16:59

رمضان المبارک میں بھی بوگس کیسز میں پیشیاں بھگت رہے ہیں‘ مسرت جمشید ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2025ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ہم رمضان المبارک کے مہینے میں بھی عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں اور بوگس کیسز میں پیشیاں بھگت رہے ہیں،ہمارا قصور صرف عمران خان سے وفا نبھانا ہے جس وجہ سے ہمیں انتقامی سیاست کا نشانہ بنایا گیا لیکن تمام تر فسطائیت کے باوجود ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

(جاری ہے)

ایکس پر جاری بیان اور عدالت کے باہر جمشید اقبال چیمہ اور وکلاء کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ظلم اور جبر کی سیاہ رات نے بالآخر ختم ہونا ہی ہے ، پاکستان میں جس طرح انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ڈٹ کر کھڑے ہیں اور یہی ہم جیسے کارکنوں کے حوصلے کے لئے تقویت کا باعث ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات