نوجوان کھلاڑیوں کی طرف سے زور دار تھپڑ رسید کیا گیا، احمد شہزاد

کہاں ہیں وہ سارے جو کہتے ہیں کہ پاکستان میں سینیئرز کو ری پلیس کرنے کا ٹیلنٹ نہیں ، قومی کرکٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 22 مارچ 2025 13:18

نوجوان کھلاڑیوں کی طرف سے زور دار تھپڑ رسید کیا گیا، احمد شہزاد
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 مارچ 2025ء) قومی کرکٹر احمد شہزاد نے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کی طرف سے زور دار تھپڑ رسید کیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر قومی کرکٹر احمد شہزاد نے لکھا کہ ’حسن نواز آپ کو کلب میں خوش آمدید کہتے ہیں، شاندار سنچری اسکور کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سوال کیا کہ ’ہاں بھائی ہے ٹیلنٹ پاکستان میں کہاں ہیں وہ سارے جو کہتے ہیں کہ پاکستان میں ٹیلنٹ نہیں سینئرز کو ری پلیس کرنے کا یہ نوجوانوں کی جانب سے زور دار تھپڑ ہے۔

واضح رہے کہ آکلینڈ میں کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی، پاکستان نے کیویز کی جانب سے دیا جانے والا 205 رنز کا ہدف 16ویں اوور میں حاصل کرلیا۔