دبئی پولیس کی بھکاریوں کے خلاف کارروائی، 127 بھکاری گرفتار، 50,000 درہم برآمد

aijaz ahmad gondal اعجاز احمد گوندل ہفتہ 22 مارچ 2025 13:47

دبئی پولیس کی بھکاریوں کے خلاف کارروائی، 127 بھکاری گرفتار،  50,000 درہم ..
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مارچ 2025ء)دبئی پولیس نے رمضان المبارک کے پہلے نصف میں بھکاریوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے 127 افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ان افراد کے قبضے سے 50,000 درہم سے زائد رقم برآمد ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

جنرل ڈپارٹمنٹ آف کرمنل انویسٹی گیشن کے شعبہ برائے مشتبہ افراد اور جرائم کے تحت دبئی کے مختلف پولیس اسٹیشنز نے مشترکہ کارروائیاں کیں۔

حکام کے مطابق بھیک مانگنا غیر قانونی ہے، اور اس کے خلاف سخت اقدامات جاری رہیں گے۔ دبئی پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بھکاریوں کی مدد کے بجائے مستحق افراد تک پہنچنے کے لیے سرکاری چینلز اور فلاحی تنظیموں سے رابطہ کریں۔ مزید معلومات اور شکایات درج کرانے کے لیے پولیس کی ایمرجنسی ہیلپ لائن 999 یا ای کرائم پورٹل کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔