پنجاب فٹبال ٹیم کی سلیکشن کے لئے کامرس کالج فٹبال گراؤنڈ چک 47 شمالی میں ٹرائلز

ہفتہ 22 مارچ 2025 17:18

پنجاب فٹبال ٹیم کی سلیکشن کے لئے کامرس کالج فٹبال گراؤنڈ چک  47 شمالی ..
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2025ء) پنجاب فٹبال ٹیم کی سلیکشن کے لئے ٹرائلز کامرس کالج فٹبال گراؤنڈ چک 47 شمالی میں لئے گئے ۔ جس میں سرگودھا بھر سے کثیر تعداد میں کھلاڑیوں نے شرکت کی۔پنجاب سپورٹس بورڈ لاہور سے سینیئر کوچ ملک حفیظ نے میریٹ کی بنیاد پر پنجاب کی ٹیم کیلئےکھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔اس موقع پرصدر ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن سرگودھا جبار حسین ۔

کّھوکھر نے پنجاب سپورٹس بورڈ اؤر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سرگودھا کا شکریہ ادا کرتے ہووے کہا کہ سرگودھا میں فٹبال کے ٹرائلز کا انحقاد خوش آئیند ہے سرگودھا کی سرزمین نے کافی زیادہ نیشنل اؤر انٹرنیشل کھلاڑی پیدا کئیے ہیں یہ کھلاڑی بھی اچھا کھیل کر سرگودھااور پاکستان کا نام روشن کریں گے۔

(جاری ہے)

سلیکٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں فخر عباس ،بشارت علی،مزمل الیاس ،جابر عباس ،عبدااللہ ندیم ،غلام عباس ،غلام مصطفیٰ،نوید خان ، نعمان ۔

سید حسنین شیرازی ،وقار حسن اورچودھری علی حمزہ شامل ہیں۔ سلیکٹ ہونے والے کھلاڑی عید کےبعد پنجاب ٹیم کے ٹریننگ کیمپ میں فائنل سلیکشن کے لیے لاہور جائیں گے۔اس موقع پر موجود سیکٹری ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسیشن سرگودھا حافظ طاہر محمود ، سیکٹری فنانس ڈاکٹر ثناءاللہ خان،سینئر کوچ ریاض بٹ اور سیکٹری جنرل زمیندار ا ایف سی 47 نے بھی سلیکٹ ہونے والے تمام کھلاڑیوں کو مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔