بیرسٹر سلطان سے قائمقام وائس چانسلر آزاد کشمیر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ندیم حیدر بخاری کی ملاقات

نصابی سرگرمیوں ،یونیورسٹی کے معاملات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، صدر کی مسائل کے حل کی یقین دہانی

ہفتہ 22 مارچ 2025 18:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2025ء)صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے قائمقام وائس چانسلر آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ندیم حیدر بخاری کی ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔

(جاری ہے)

اس موقع پر قائمقام وائس چانسلر آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ندیم حیدر بخاری نے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی میں جاری ترقیاتی پروجیکٹس، نصابی سرگرمیوں اور یونیورسٹی کے معاملات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے قائمقام وائس چانسلر آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ندیم حیدر بخاری کو ہدایت کی کہ یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور یونیورسٹی میں بہتری کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور قائمقام وائس چانسلر آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ندیم حیدر بخاری کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔