
مملکتِ خداداد پاکستان ایک عظیم نعمتِ کبریٰ ہے، جس کی قدر کرنا ہر شہری کا فرض ہے‘اسپیکر قومی اسمبلی
ہفتہ 22 مارچ 2025 22:42

(جاری ہے)
آج ہمارا ملک کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، جن پر قابو پانے کے لیے قومی یکجہتی اور باہمی اتحاد ناگزیر ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ 23 مارچ 1940 کو برصغیر کے مسلمانوں نے ایک علیحدہ وطن کے قیام کا عزم کیا تھا اور یہی دن ہمیں اسلاف کی بے مثال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ یوم پاکستان تجدید عہد کا دن ہے، جب ہمیں ملکی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لانے کا عہد کرنا چاہیے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آج پاکستان کو دہشتگردی جیسے ناسور کا سامنا ہے، جس سے نمٹنے کے لیے قومی اتحاد اور اتفاق رائے ضروری ہے۔ انہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز اور عوام کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ان بہادر جوانوں کے عزم اور قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ سردار ایاز صادق نے اس موقع پر سیاسی قیادت پر زور دیا کہ وہ باہمی اختلافات کو پس پشت ڈال کر ملکی ترقی کے لیے یکجا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کے فروغ سے پاکستان کے مستقبل کو تابناک بنایا جا سکتا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہمیں آزادی کی نعمت کی قدر کرتے ہوئے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنا ہوگا۔ جمہوریت اور جمہوری روایات کو فروغ دے کر ہی ہم آگے بڑھ سکتے ہیں، اور پارلیمان ان روایات کے استحکام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلاف رائے کو نفرت اور تعصب میں تبدیل نہیں ہونا چاہیے، بلکہ ہمیں قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے افکار کی روشنی میں پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنا ہوگا۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفیٰ شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم پاکستان ہمیں ان قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے اسلاف نے ایک آزاد ریاست کے قیام کے لیے دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی آزادی کی قدر کرتے ہوئے ملک کے استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز بلخصوص دہشتگردی جیسے خطرناک ناسور سے نمٹنے کے لیے سیاسی جماعتوں کو باہمی اختلافات پس پشت ڈال یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا تاکہ پاکستان ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔مزید قومی خبریں
-
ملک میں 20 سے زائد مقامات پر غیر ملکی فوڈ چینز کو نشانہ بنانا افسوسناک ،شیخوپورہ میں قیمتی جان کا ضیاع دلخراش واقعہ ہے، طلال چوہدری
-
پاکستان سے سعودی عرب عمرہ پر جانے والی پرواز کے دوران ایک مریض کی طبیعت بگڑ گئی ، ڈاکٹر رضوانہ ندیم بنت ابوبکر میمن نے فوری طبی امداد فراہم کردی
-
ژوب ،پانی کی ٹینکی پھٹنے سے میاں بیوی جاں بحق
-
سمجھ نہیں آیا پی پی کینال کیخلاف کھڑی ہے یا ساتھ، مفتاح اسماعیل
-
بلاول بھٹو زرداری کا سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت بننے والے سیلاب سے متاثرہ افراد کے گھروں،اسکول اور ڈسپنسری کا دورہ
-
صوبائی وزیر صحت نے آئی پی ایچ میں پنجاب ایگزیکٹو میڈیکل سٹاف کالج، پیرامیڈیکل سکول اور پاکستان جنرل آف ہیلتھ کی عمارت کا افتتاح کر دیا
-
اہم عمارتوں کی دیواروں پر کالعدم تنظیم کی چاکنگ کر کے سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والا کارندہ پکڑا کردیا
-
وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کو جو ٹاسک اسلام آباد سے ملتا ہے وہ اچھے بچوں کی طرح کرتے ہیں ،فیصل کریم کنڈی
-
ایدھی فائونڈیشن کے ائیر ایمبولینس سروس میں ایک اور طیارے کا اضافہ
-
سپریم کورٹ کے سامنے سر تسلیم خم کرتے ہیں،جوڈیشل کمیشن
-
دنیا پاکستان کی اقتصادی اصلاحات اور بحالی کی کوششوں کو تسلیم کر رہی ہی: جام کمال خان
-
محکمہ صحت عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں رہے : خواجہ سلمان رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.