صوابی،یارحسین پولیس نے موٹر سائیکل کے ذریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دی ،بین الضلاعی سمگلر سمیت 6آئس فروش گرفتار

ہفتہ 22 مارچ 2025 22:47

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2025ء)یارحسین پولیس نیموٹرسائیکل کے ذریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا کر بین الضلاعی سمگلر سمیت 06 آئس فروش گرفتارکر کے ان کے قبضے سے 2126گرام ائس ،منشیات میں استعمال ہونے والا موٹرسائیکل از قسم۔

(جاری ہے)

125cc اور اسلحہ برآمد کر لی، پولیس رپورٹ کے مطابق ڈی ایس پی سرکل چھوٹا لاہور محمد اقبال خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ یارحسین عبدالولی خان و ٹیم نے بین الاضلاعی سمگلر علی زر خان،بدنام زمانہ منشیات فروش محمد علی سکنہ ڈاگئی،ظاہر شاہ،فرمان علی ساکنان یارحسین،ظفر علی سکنہ سرد چینہ،تاج محمد عرف تاجے سکنہ ترخہ سے مجموعی طور 02 کلو 126 گرام ائس جبکہ ایس ایچ او آئی ڈی ایس فاروق خان نے نسیم بہادر سکنہ بٹاکڑہ سے 5010 گرام چرس اور 20 گرام ائس برآمد کرکے پابند سلاسل کیے۔

آئس فروش علی زر خان نے بھاری مقدار میں آئس کو بذریعہ موٹرسائیکل از قسم ہنڈا 125cc کو دوسرے علاقے سپلائی کر رہے تھے،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔