
اڑان پاکستان اسلاف کے خوابوں کو تعبیر دینے کے عزم کا اظہار ہے،احسن اقبال
کسی بھی ملک کی حقیقی ترقی صرف معاشی اقدامات سے ممکن نہیں ،سیاسی استحکام بنیادی شرط ہے،اڑان پاکستان کے تحت 2047تک 3ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کا ہدف لے کر آگے بڑھ رہے ہیں برآمدات میں اضافہ، ای کامرس کے ذریعے ڈیجیٹل ترقی، عوام کو بااختیار بنانا، ماحول کا تحفظ، توانائی میں خود کفالت کی سمتوں پر چل کر پاکستان ایک پائیدار ترقی کی بنیاد رکھ سکتا ہے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا یوم پاکستان پر پیغام
ہفتہ 22 مارچ 2025 20:20

(جاری ہے)
یہ دن ہمارے قومی شعور، اجتماعی خودی اور اس عزم کی علامت ہے جس نے ہمیں پاکستان جیسی عظیم نعمت عطا کی۔
آج جب ہم 84 سال بعد اس دن کو مناتے ہیں تو ہمیں نہ صرف ماضی کی قربانیوں کو یاد رکھنا ہے بلکہ حال اور مستقبل کے لیے ایک واضح راستہ بھی متعین کرنا ہے۔ ہمیں یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ 23 مارچ 1940 دراصل مفکر پاکستان علامہ اقبال کے خواب کا عملی جامہ پہنانے کی جانب سب سے اہم پیش رفت تھی۔ آج 84 سال بعد ہمیں اس خواب کو تعبیر دینے کے لئے کمربستہ ہونے اور پاکستان کو عالمی افق پر عظیم قوم کے طور پر روشناس کرانے اور مستحکم معیشت میں ڈھالنے کے لئے جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔ اڑان پاکستان کا آغاز دراصل اسی جذبے کو جلا بخشنے کے لئے کیا گیا ہے۔ اڑان پاکستان دراصل اسلاف کے خوابوں کو تعبیر دینے کے عزم کا اظہار ہے۔ ہماری حکومت نے پاکستان کو معاشی خودکفالت، جدید ترقی اور عالمی سطح پر باوقار مقام دلانے کے لیے اڑان پاکستان کے نام سے ایک قومی وژن کے تحت ہم پاکستان کو 2035 تک ایک ٹریلین ڈالر اور 2047 تک تین ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کا ہدف لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ یہ وژن صرف ایک خواب نہیں بلکہ ایک عملی خاکہ ہے، جس کی بنیاد پانچ ستونوں پر ہے جنہیں ہم 5Es کہتے ہیں۔برآمدات میں اضافہ، ای-کامرس کے ذریعے ڈیجیٹل ترقی، عوام کو بااختیار بنانا، ماحول کا تحفظ، اور توانائی میں خود کفالت۔ یہ وہ سمت ہے جس پر چل کر پاکستان ایک پائیدار ترقی کی بنیاد رکھ سکتا ہے۔تاہم کسی بھی ملک کی حقیقی ترقی صرف معاشی اقدامات سے ممکن نہیں ہوتی۔ اس کے لیے سیاسی استحکام بنیادی شرط ہے۔ مستقل مزاجی، پالیسیوں کا تسلسل، اور قومی اتفاقِ رائے ہی وہ عوامل ہیں جو کسی وژن کو کامیاب بناتے ہیں۔ ہم سب کو تسلیم کرنا ہوگا کہ ترقی کا سفر وقتی نعروں سے نہیں بلکہ مسلسل محنت، ادارہ جاتی اصلاحات اور مثبت سمت میں مستقل سفر سے جڑا ہوتا ہے۔ وقت آ چکا ہے کہ ہم سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر قومی مفاد کو اولین ترجیح دیں اور ملک میں ایک پائیدار جمہوری، معاشی اور سماجی ماحول قائم کریں۔قوموں کی ترقی امن، ہم آہنگی اور برداشت کے بغیر ممکن نہیں۔ ہمیں اپنے اندر وہ اخلاقی اور اجتماعی برداشت پیدا کرنی ہے جو ہمیں ایک دوسرے کے قریب لائے، تعمیری مکالمے کو فروغ دے، اور ہمیں نفرت، تقسیم اور انتشار سے بچائے۔ ایک پرامن معاشرہ ہی تعلیم، تحقیق، معیشت اور صنعت کے میدان میں کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔میں اس موقع پر پوری قوم کو دعوت دیتا ہوں کہ ہم سب مل کر یہ عہد کریں کہ پاکستان کو صرف زندہ باد کہنے پر اکتفا نہیں کریں گے بلکہ اسے ترقی یافتہ، جدید، باوقار، اور خوشحال ریاست بنانے کے لیے دن رات محنت کریں گے۔ ہم اپنے بچوں کو جدید تعلیم، سائنس، ٹیکنالوجی، اخلاقی اقدار اور حب الوطنی سے لیس کریں گے تاکہ وہ اس وطن کو بلند ترین مقام تک لے جا سکیں۔ ہمیں اپنی ذات سے بلند ہو کر پاکستان کی اجتماعی ترقی کا حصہ بننا ہے۔آئیے یومِ پاکستان پر ہم سب یہ عہد کریں کہ ہم اڑان پاکستان کو ایک قومی تحریک بنائیں گے، اس میں شامل ہر ہدف کو ذاتی مشن سمجھ کر اپنائیں گے، اور اپنے ملک کو اقوامِ عالم میں ترقی و استحکام کی علامت بنانے کے سفر میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
-
وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم سے غربت جیسی سماجی ناانصافی جنم لیتی ہے‘ مریم نوازشریف
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا میر علی میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
-
حکومت نے غربت کے خاتمے کو قومی ترقی کے بنیادی ایجنڈے کے طور پر ا پنایاہے ، احسن اقبال
-
پاکستان کی اقتصادی ترقی کی شرح 3.5سے لیکر 4فیصد تک رہنے کا امکان
-
اسحاق ڈار کو یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ اور نائب صدر کاجا کالس کا ٹیلی فون
-
افغان طالبان کی جارحیت، سرحد پر کھڑے فرنٹیئر کور کے جوانوں کے حوصلے غیر متزلزل
-
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان کے علاقہ دتہ خیل میں کارروائی، 6 خوارج جہنم واصل
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی دھان کی فصل کی باقیات نہ جلانے کی آگاہی مہم تحریک میں تبدیل
-
الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے ون چترال میں ضمنی انتخاب کے لئے جاری شیڈول معطل کر دیا
-
محکمہ صحت پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے تدارک کیلئے اقدامات اٹھا رہاہے، خواجہ سلمان رفیق
-
حکومت نے غربت کے خاتمے کو قومی ترقی کے بنیادی ایجنڈے کے طور پر ا پنایاہے ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.