پاکستان عوامی تحریک کے قائدین کا شہر اعتکاف کراچی جامع مسجد رحمانیہ کا دورہ ملکی سلامتی کیلئے دعائیں

پاکستان عوامی تحریک کے قائدین،قیصر اقبال قادری، الیاس مغل،نوید عالم،عدنان رئوف انقلابی کی اجلاس میں شرکت تیاریوں کا جائزہ

ہفتہ 22 مارچ 2025 21:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2025ء)پاکستان عوامی تحریک کراچی کے قائدین قیصر اقبال قادری،الیاس مغل،عدنان رئوف انقلابی،نوید عالم،بشیر خان مروت،علامہ ایاز محمود ،فخرزمان ودیگر کا تحریک منہاج القرآن کراچی کے تحت جامع مسجد رحمانیہ طارق روڈ میں بسنے والے شہر اعتکاف کا دورہ کیا اس موقع پر صدر تحریک منہاج القرآن کراچی مسعود احمد عثمانی،ناظم تحریک عتیق احمد چشتی سے ملاقات کی اور شہر اعتکاف کا دورہ کیا ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قائدین نے کہا اتنا بڑا شہر اعتکاف تحریک منہاج القرآن کا ہی خاصہ ہے جہاں پر اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی افطاری،سحری کا بروقت انتظام کرنا غیر معمولی کام ہے۔ان قائدین نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا شہر اعتکاف میں اہم شخصیات،صحافی،وکلاء،انسانی حقوق کے نمائندگان،اسکالرز ،علماء کرام شہر اعتکاف کراچی کا آج سے دورہ کریں گے اس سلسلے میں انتظامی کمیٹی نے انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور معتکفین اور وزٹرز کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔

(جاری ہے)

یاد رہے تحریک منہاج القرآن کا عالمی شہر اعتکاف لاہور میں ہوتا ہے جو کے دنیا کا سب سے بڑا اجتماعی اعتکاف ہے جہاں پوری دنیا سے لوگ معتکف ہوتے ہیں ۔جو لوگ لاہور نہیں جا سکتے ان کیلئے تحریک منہاج القرآن نے کراچی میں انتظامات کئے ہیں جو کہ اہلیان کراچی کیلئے ایک بڑی خوشخبری ہے۔شہر اعتکاف کراچی میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خطاب روزانہ رات بارہ بجے شروع ہوتا ہے ۔پاکستان عوامی تحریک کے قائدین نے کہا تحریک منہاج القرآن کا اعتکاف صرف عددی اعتبار سے ہی بڑا نہیں ہوتا بلکہ انتظامی اعتبار سے بھی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔