منشیات اور گٹکا ماوا فروشی میں ملوث 2ملزمان گرفتار،چرس اورگٹکا ماوا برآمد

اتوار 23 مارچ 2025 17:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2025ء) شرافی گوٹھ اورابراہیم حیدری پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات او رگٹکا ماوا فروشی میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے530گرام چرس اوربھاری مقدارمیں گٹکا ماوا اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں حسن ولد نور خان اوریاسر شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کو الیاس گوٹھ اورمانسہرہ کالونی کے قریب سے گرفتار کیا ہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :