صوابی،یارحسین پولیس کاسرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن ،اشتہاری منشیات فروش شاہو گرفتار ،1010گرام آئس برآمد

پیر 24 مارچ 2025 02:15

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2025ء)یارحسین پولیس نے دوران سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن اشتہاری منشیات فروش شاہو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 1010گرام آئس برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او آفس سے جای پریس ریلیز کے مطابق ڈی ایس پی سرکل چھوٹا لاہور محمد اقبال خان کی قیادت میں ایس ایچ او یارحسین عبدالولی خان معہ بیٹ آفسران و چوکیات انچارج کے ہمراہ دوران سرچ اپریشن دیہہ یعقوبی میں منشیات فروشی کے دھندہ چلانے میں ملوث اشتہاری مجرم بدنام زمانہ منشیات فروش شاہ حسین عرف شاہو کے ٹھکانے پر کامیاب چھاپہ زنی کی، اس دوران ملزم شاہ حسین کو گرفتار کرکے دوران تلاشی مکان میں ایک پیکٹ آئس یعنی 1010گرام آئس برآمد کرکے ملزم کو تھانہ منتقل کرکے انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

ڈی پی او صوابی محمد اظہر خان نے پولیس ٹیم کی اس کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ منشیات جیسی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے عوام کا تعاون بھی ضروری ہے، شہریوں سے اپیل ہے کہ کسی بھی نشہ اور مواد کی خریدو فروختگی کی سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ ایس ایچ او یا متعلقہ پولیس اسٹیشن کو دیں۔