صدرنرسنگ کونسل کی ڈگری سے متعلق ہم نے ایچ ای سی کو لکھا تھا، مصطفی کمال
پیر 24 مارچ 2025 22:26
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2025ء)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت خدمات میں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ صدر نرسنگ کونسل کی ڈگری سے متعلق ہم نے ایچ ای سی کو لکھا تھا۔اس پر ایچ ای سی نے کہا ہے کہ صدر نرسنگ کونسل نے جس غیر ملکی ادارے سے ڈگری حاصل کی اس کو ایچ ای سی تسلیم ہی نہیں کرتا میں اس معاملے پر بالکل خاموش نہیں بیٹھوں گا انہوں نے کہا کہ شادی سے پہلے دولہے کا خون ٹسٹ لازمی ہونا چائییاگر دولہے کا تھسیلیمیا ٹسٹ مثبت آ جائے تو پھر دولہن کا بھی ٹسٹ ہونا چائییاس قانون کی منظوری سے ہم کئی بچوں کو تھیلسیمیا جیسے موذی مرض سے بچا سکتے ہیں کمیٹی کا اجلاس ڈاکٹر مہیش کمار ملانی کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال ،سیکرٹری ندیم محبوب نہ شرکت کی اجلاس میں پی ایم ڈی سی ترمیمی بل 2024 پر بحث ہوئی بل رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز نے پیش کیا تھاشرمیلا فاروقی نے شادی سے پہلے دولہا دلہن کا خون کا ٹسٹ لازمی کرانے سے متعلق قاںونی بل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھیلیسیمیا کی روک تھام کے لئے اس بل کی منظوری ضروری ہے وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ میں شرمیلا فاروقی کے موقف سے مکمل اتفاق کرتا ہوں وفاقی حدود میں اس قانون کی بہت ضرورت ہے، ہماری وزارت اس کی مکمل سپورٹ کرے گی۔
(جاری ہے)
قانون میں شامل ہونا چائیے کہ شادی سے پہلے دولہے کا خون ٹسٹ لازمی ہونا چائییاگر دولہے کا تھسیلیمیا ٹسٹ مثبت آ جائے تو پھر دولہن کا بھی ٹسٹ ہونا چائییاس قانون کی منظوری سے ہم کئی بچوں کو تھیلسیمیا جیسے موذی مرض سے بچا سکتے ہیں چیئرمین کمیٹی ڈاکٹر مہش کمار نے کہا کہ ائندہ اجلاس سے پہلے اس قاںونی بل کا مسودہ قائمہ کمیٹی اور وزارت قانون کے پاس پہنچ جانا چائیے سیکرٹری وزارت صحت محبوب ندیم نے کہا کہ ای ڈی پمز کے خلاف سینیٹ قائمہ کمیٹی میں پمز کے 35 ڈاکٹرز گئے تھے۔قائمہ کمیٹی کی ہدایت پر معاملے کی انکوائری کی گئی متعلقہ ڈاکٹرز اس انکوائری سے متفق نہیں تھے جس دن ڈاکٹرز کو وزارت بلوایا گیا تھا اس دن میری مصروفیت کے باعث میں اجلاس میں نہیں ا سکا۔متعلقہ ڈاکٹرز کو بتا دیا گیا تھا لیکن ہھر بھی ڈاکٹرز وزارت ائییہ جمعے کا واقعہ ہے ، اج ان تمام ڈاکٹرز کو شوکاز جاری ہو جائیں گیجب ڈاکٹرز کو بتا دیا گیا تھا پھر بھی وہ وزارت کیوں ائے اور ہسپتال میں ڈیوٹی کیوں چھوڑی۔صدر نرسنگ کونسل کا معاملہ رکن اسمبلی سید رفیع اللہ نے اٹھایا تو قائمہ کمیٹی کے تمام مرد اور خواتین ارکان صدر نرسنگ کونسل کے خلاف یک زبان ہو گئے اور کہا کہ نرسنگ کونسل نے پارلیمان کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہے۔آغا رفیع اللہ نے کہا کہ میں نے جب صدر نرسنگ کونسل کی جعلی ڈگری، غلط تعیناتی کا معاملہ اٹھایا تو میرے خلاف نرسنگ کونسل نے غلط الزامات عائد کئیمعاملہ ایف ائی اے کے پاس زیر تفتیش ہے۔۔میں نے سپیکر قومی اسمبلی کو بھی کہا ہے کہ یا تو میرے خلاف الزامات ثابت کئے جائیں یا ہھر صدر نرسنگ کونسل کے خلاف سخت کارروائی ہونی چائیے رکن کمیٹی ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ اسلم نے کہا کہ نرسنگ کونسل نے غیر قانونی نرسنگ کالجز کے قیام کی اجازت دی آغا رفیع اللہ نے کہا کہ چھ سال سے نرسنگ کونسل کے معاملات درست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ہم کامیاب نہیں ہو سکے چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ جو بھی رکن پارلیمنٹ صدر نرسنگ کونسل کے خلاف اواز اٹھاتا ہے اس کو ہدف بنا لیا جاتا ہیصدر نرسنگ کونسل کی تعنیاتی کا معاملہ عدالت میں ہیرکن اسمبلی ثبین غوری نے کہا کہ جب ہم صدر نرسنگ کونسل کے خلاف قومی اسمبلی میں سوال اٹھاتے ہیں تو ہمیں دھمکی آمیز فون کالز آنا شروع ہو جاتی ہیں۔عالیہ کامران نے کہا کہ مجھے بھی دھمکی آمیز فون کالز ائیں قائمہ کمیٹی اجلاس سے پہلے ہر ایک رکن سے رابطہ کر کے انھیں اس معاملے سے دور رہنے کی دھمکی دی گئی ارکان اسمبلی جب دھمکیوں میں نہیں ائے تو معاملے پر ایک بار پھر عدالت سے حکم امتناہی لے لیا گیاوزارت صحت نے ہمیشہ نرسنگ کونسل کی مکمل حمایت کی ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن اور وزارت قانون بھی صدر نرسنگ کونسل کی تعیناتی غلط قرار دے چکے ہیں اراکین کمیٹی نے کہا کہ ان صاحب کے خلاف تو خود ہراسگی کی شکایات ہیں وفاقی وزیر نے کہا کہ میں نیا وزیر ایا ہوں لیکن پھر بھی اس معاملے پر تمام ارکان قائمہ کمیٹی سے معذرت کرتا ہوں میں خصوصاً سید اغا رفیع اللہ سے معذرت کرتا ہوں جن کے خلاف صدر نرسنگ کونسل نے بہت قابل اعتراض زبان استعمال کی میں تمام ارکان پارلیمنٹ کو یقین دلاتا ہوں کہ اس معاملے کی میں خود مکمل تحقیق کروں گاپاکستان میں نو لاکھ نرسز کی کمی ہے۔جس ادارے نے بہترین نرسز تیار کرنی ہیں اس میں اس قدر خراب معاملات پر حیرانگی ہوئی ہے۔میں اس معاملے پر بالکل خاموش نہیں رہوں گا ہماری ایک مجبوری یہ ہے کہ صدر نرسنگ کونسل نے عدالت سے سٹے ارڈر لے رکھا یے اراکینِ کمیٹی نے کہا کہ صدر نرسنگ کونسل قائمہ کمیٹی میں آنا تک گوارا نہیں کرتیں وزیر صحت نے کہا کہ میں نے اپنے وکلائ پر واضح کر دیا ہے کہ عدالت میں اس معاملے کی سرگرمی سے پیروی کی جائیصدر نرسنگ کونسل کی ڈگری سے متعلق وزارت نے ایچ ای سی کو لکھا تھا۔ایچ ای سی نے لکھ کر بھجوا دیا ہے کہ صدر نرسنگ کونسل نے جس غیر ملکی ادارے سے ڈگری حاصل کی اس کو ایچ ای سی تسلیم ہی نہیں کرتا میں اس معاملے پر بالکل خاموش نہیں بیٹھوں گا، ارکان پارلیمنٹ سے کوئی چیز نہیں چھپاوں گا۔