190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی درخواستوں میں اہم پیش رفت ‘کل سماعت کے لیے مقرر

پیر 24 مارچ 2025 23:11

190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی درخواستوں میں اہم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2025ء)190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی درخواستوں میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کل منگل کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کریں گے ۔رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی درخواستیں اعتراضات کے ساتھ مقرر کیں۔بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے اپیل کے حتمی فیصلے تک سزا معطلی کی درخواستیں دائر کی ہے۔