پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بسوں کے کرایوں میں بھی اضافہ

منگل 1 جولائی 2025 21:41

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بسوں کے کرایوں میں بھی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد انٹر سٹی بس سروس کرایوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق مختلف انٹر سٹی بس سروس کے مسافروں کرائے بڑھنے پر اپنی پریشانی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک مسافروں نے بتایا کہ صادق آباد کا کرایہ 2ہزار دے کر آئے تھے اب 2 ہزار 300چارج کر رہے ہیں۔ایک اور مسافر نے بتایا کہ میرپور خاص سے ڈھائی ہزار کرایہ دے کر آئے تھے اب ٹرانسپورٹر واپسی 3ہزار روپے مانگ رہے ہیں۔دوسری جانب ٹرانسپورٹرز نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے ہمارے کاروبار پر اثر پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرائے بڑھانا ہماری مجبوری ہے، ہم نے سب اخراجات پورے کرنے ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :