گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ہراسمنٹ کیس میں گریڈ 20 کے افسر معظم سپرا کو بری کر دیا

منگل 1 جولائی 2025 21:46

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ہراسمنٹ کیس میں گریڈ 20 کے افسر معظم سپرا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)صوبہ پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر نے ہراسمنٹ کیس میں گریڈ 20 کے افسر معظم سپرا کو بری کر دیا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی جانب سے جاری تحریری فیصلے میں خاتون صوبائی محتسب، نبیلہ حاکم علی کے معظم سپرا کے خلاف فیصلے کو اختیارات سے تجاوز اور قانون کے برعکس قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سردار سلیم حیدر نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا کہ حکمِ امتناعی کے باوجود خاتون صوبائی محتسب کا معظم سپرا کے خلاف فیصلہ دینا غیرقانونی ہے، معظم سپرا کو نوٹس جاری ہوا اور نہ ہی سماعت کے لیے بلوایا گیا، مرضی کا فیصلہ دیا گیا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ صوبائی محتسب نے حقائق جاننے کے بجائے بینام شہادتوں پر انحصار کیا اور غلط فیصلہ دیا۔سردار سلیم حیدر کے تحریری فیصلے کے مطابق سماعت کے دوران شکایت کنندہ نے خود کہا کہ ان کی شکایت جنسی ہراسانی سے متعلق نہیں، معظم سپرا نے 2020 میں شکایت کنندہ فریحہ ارم وڑائچ کو کرپشن کے الزام میں ملازمت سے برخاست کردیا تھا، ہراسانی پر مبنی کیس اسی سلسلے کی کڑی ہے۔